Home / اہم خبریں / نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی کی کونیسریز کلب کی 124 ویں سالگرہ کی کیک کٹینگ کی تقریب میں شاندار شرکت

نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی کی کونیسریز کلب کی 124 ویں سالگرہ کی کیک کٹینگ کی تقریب میں شاندار شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کونیسریز کلب کی 124ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا کہ کونیسریز کلب کی انتظامیہ کو سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس ملک کی پیداوار ہے اور اس ملک میں رہتے ہیں لہذا اس ملک کے لئے کچھ کرنا چاہیے۔ اس ملک سے سب کچھ باہر لے گئے ہیں مگر اس ملک میں کچھ بھی نہیں لے کر آئے لہذا اس ملک اور صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری لے کر آئیں تاکہ ملک میں ترقی ہو۔ صوبہ پنجاب میں ہریالی نظر آتی اسی طرح صوبہ سندھ بھی سرسبز وشاداب رہے اور ترقی کرتا رہے ۔ نگراں حکومت ملک میں ایک بنچ مارک بنانا چاہتی ہے تاکہ آنے والی حکومت کو فائدہ ہو اور ملک ترقی کرے۔ اس تقریب میں صدر کاٹی مسلم محمدی نے استقالبہ تقریر کی مزید گلوبل صدر کونیسریز کاشف موٹن نے بھی تقریر میں کلب کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور آفتاب جیلانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ گیسٹ آف آنر راشد ہاشمی نے کہا کہ محمد رضوان اور کاشف موٹن کلب کے لئے بہت اچھے کام کررہے ہیں انکو شاباش دی جاتی ہے اور دیگر گیسٹ آف آنرز میں قونصل جنرل عرب امارات، ملائیشیا، روس، ایران اور دیگر اعزازی سفیروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔اس تقریب کے اسپانسرز ایم اے ایم گروپ، ہاشمی گروپ اور دیگر شخصیات و ممبران تھیں۔ دی آر ایونٹ پلینر میڈیا پی آر نے ایونٹ کی میڈیا پی آر کی۔ اس تقریب میں شریک معزر شخصیات ، مہمانوں و ممبران ایڈمیرل (ر) جواد احمد, چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،ڈاکٹر بکھیت ال رمیتھی قونصل جنرل عرب امارات۔حرمن حردیانتہ احمد قونصل جنرل ملایشیاسیکریٹری لیبر شارق احمد،احمدچونائے، یحیی پولانی، ابراہیم حبیب سینئیر نائب صدر آباد۔ ڈمٹری پٹرو، ستانسلاس روس کے قونصل خانے کے اہم ممبران۔ ایران کے نائب سفیر غلام عباس زبولی، خالد تواب، ابراہیم تواب، امبرین علی۔ اویس عاڈمانی، اویس صدیق جانگڑا، سیکٹر کمانڈر رینجرز، ساجد حنیف، کاشف رانا، عاصم محمدی، سید سعید شاہ، محمد اسلم میاں نور، عظمت سومرو ،سلمان اسمٰعیل، ناصر جمال، جنید عبدالقادر، نگھت اعوان سینیر ۔نائب صدر کاٹی، محمد رضوان سیکریٹری اطلاعات کونیسریز کلب, ماہ نور، مدبر اعلیٰ کاٹی زبیر چھایا اور نہال اختر سیکرٹری کاٹی اور دیگر مہمانوں نے بھر پور شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے