کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات ، اقلیتی امور،سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کلفٹن کی مقامی آرٹ گیلری میں منعقدہ ماسٹر معظم علی کے واٹر کلرز پر مبنی فن پاروں کی نمائش ”موز آف دی انڈس “ کا افتتاح کردیا، صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہاکہ معظم علی نے سندھ دھرتی کی خوبصورت ثقافت کو واٹر کلرز کے ذریعے کینوس میں قید کیا ہے، آج ہم اس عہد کے نامور ماسٹر معظم علی کی نمائش میں شریک ہیں، جب میں نے آرٹس کونسل سنبھالی تو یہ کینیڈا شفٹ ہو گئے تھے، معظم علی کے ساتھ میرا تعلق بہت پرانا ہے، انہیں دنیا گھومنے کا بہت شوق ہے، کراچی، لاہور سمیت پوری دنیا میں ان کی نمائش لگی، انہوں نے کہاکہ ان کا مشاہدہ بہت اچھا ہے، اپنے ہیرٹیج میں معظم کی بہت دلچسپی ہے، انہوں نے اپنے فن پاروں میں تھر اور سندھ کی عورت کو بہت فوکس کیا ہے، معظم نے اپنی تصاویر میں جو عورت دکھائی ہے اس میں والہانہ پن اور خو ب صورتی ہے، بنیادی طور پر انہوں نے رنگوں کے ذریعے اپنے جذبات کو بیان کیا ہے، واضح رہے کہ نمائش میں چوبیس فن پارے رکھے گئے ہیں ، نمائش 15جنوری تک جاری رہے گی۔
Home / اہم خبریں / نگراں صوبائی وزیر اطلاعات ، اقلیتی امور،سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی ماسٹر معظم علی کے واٹر کلرز پر مبنی فن پاروں کی نمائش ”موز آف دی انڈس “ میں خصوصی شرکت