تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نگراں صوبائی وزیر اطلاعات ،اقلیتی امور، سماجی تحفظ وصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی پاکستان لیبر اکیڈمی کی جانب سے مزدروں کی اگا ہی کے لئے منعقدہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات ،اقلیتی امور، سماجی تحفظ وصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی پاکستان لیبر اکیڈمی کی جانب سے مزدروں کی اگا ہی کے لئے منعقدہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اقلیتی امور سماجی تحفظ وصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے پاکستان لیبر اکیڈمی کی جانب سے مزدروں کی اگا ہی کے لئے منعقدہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی ، پاکستان لیبر اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ ٹریننگ ایک ہفتے پر مشتمل تھی۔نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اقلیتی امور سماجی تحفظ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے اختتامی تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم ساری زندگی سے یہی کام کر رہے ہیں۔ہمیں غصہ بھی بہت آتا ہے اور رونا بھی۔اس ملک کا نظام اپر کلاس کے ہاتھ میں ہے۔جن کے ہاتھ میں سارا حق حکمرانی کا ہے۔یہ طبقہ اس ملک کی اکثریت نہیں ہے۔قائد اعظم کے فرمان کے مطابق یہ ملک نہیں چل رہا۔اس لیبر یونین کو اسٹیٹ نے کبھی اون نہیں کیا۔حکومتوں کی زیادہ دلچسپی ہمیشہ سرمایہ کاروں میں رہی۔وہ سرمایہ کار جو سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔مزدور کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا۔مزدور اس ملک کو چلاتے ہیں وہی اسٹیک ہولڈر نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آج کی ٹریننگ بہت اچھی کوشش ہے مزدورں کو اپنے حقوق کی آگاہی ہونا بے حد ضروری ہے۔ہمیں امید کا دامن پکڑ کر رکھنا ہے۔ سماجی تحفظ کا بنیادی کام سماج میں جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں انہیں برابری کی سطح پر لے کر آنا ہے۔ریاست کا کام ہے جنہیں سماجی تحفظ حاصل نہیں انہیں برابری کی سطح پر لانا۔ہماری کوششوں سے کافی قانون بنے ہیں۔سندھ میں حالات قدرے بہتر ہیں۔میں نے ہمیشہ کھل کر بات کی ہے۔حکومت کی گورنسس کا سسٹم تکلیف دہ سسٹم ہے۔ڈیجیٹل دور میں ہم ابھی تک فائلیں گھماتے ہیں۔نگراں وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ مزدور کا پسینہ اس ملک کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرتا ہے۔اپنی محنت سے زیادہ بڑی محنت کوئی نہیں ہوتی۔گھریلو خاتون جو گھر میں کام کر رہی ہے وہ بھی مزدور ہے۔جس حکمران کو تا دیر رہنا ہے جو چاہتا ہے کہ ووٹ اسے ملے اس کو مزدوروں کے لیے کام کرنا ہو گا۔حکومت سندھ اور سماجی تنظیموں کا شکریہ کہ وہ مزدوروں کے حق کی بات کر رہے ہیں۔ٹریڈ یونین ایکٹیوسٹ کو اپنے حقوقِ معلوم ہونے چاہیے۔ذاتی فائدے سے خود کو دور رکھ کر ٹریڈ یونین ایکٹیوسٹ کو کام کرنا ہو گا۔پورے سندھ میں ایسی ٹریننگز کی ضرورت ہے۔محنت تو عظمت کی نشانی ہے۔اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں ہے۔شرمندہ وہ ہوں جنہوں نے اس ملک کو تباہ کیا۔ابھی ہمیں بہت جدوجہد کی ضرورت ہے۔ہمیں مایوس نہیں ہونا۔جب تک ہمیں امید ہے کہ ہم کر سکتے ہیں۔ہم واقعی کر سکتے ہیں۔ہمیں مل جل کر شہر اور صوبے کے لیول پر کام کرنا ہو گا۔سیکریٹری لیبر شارق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ میں شامل تمام افراد کو اپنے حقوق کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہو گا۔میری خواہش تھی کہ یہ ادارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔ایک ہفتے پر مشتمل ٹریننگ میں پاکستان بھر سے مختلف تنزیموں کے افراد نے حصہ لیا تھا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آستانہ عالیہ پیر شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ چادر پوشی کی تقریب، محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل اور نواز بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے