اسلامآباد، (نوپ نیوز) نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کے ہمراہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں حکام نے انھیں ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نادرا ہیڈکواٹر زپہنچنے پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔نادرا حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز کا حامل ادارہ ہے اور ہمارا اہم قومی اثاثہ ہے،قومی شناخت کا پاسبان ہونے کہ وجہ سے اس ادارے کا قومی سلامتی و سیکیورٹی میں اہم کردار ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی دستاویز کا حصول شہریوں کا بنیادی حق ہے اور اس ضمن میں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جانی چاہئیے، نادرا جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ادارے کے معیار کو مزید بلند کیا ہے ۔ایف آئی اے دورہ کے موقع پر ڈی جی ایف آئی نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا ۔ ایف آئی اے حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی.
Home / اسلام آباد / نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا نادرا اور ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ