تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، منعم ظفر خان

میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، منعم ظفر خان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین ) جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے میٹرک کے امتحانات میں ناقص انتظامات کے باعث شدید بد نظمی، امتحانی پرچوں کے پہنچنے میں تاخیر، پرچے آؤٹ ہونے ونقل مافیا کو کھلی چھوٹ ملنے اور امتحانی مراکز میں بھی لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال میٹرک امتحانات کی بد نظمی اور محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی و ناقص کارکردگی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ وزیر تعلیم کے امتحانات سے قبل اعلانات و بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں اور کے الیکٹرک بھی امتحانی مراکز میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کی نا اہلی و بدترین بد انتظامی کے باعث نہ صرف لاکھوں طلبہ و طالبات بلکہ ان کے والدین کو بھی سخت ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ منعم ظفر خان نے سندھ حکومت اور وزیر تعلیم سے سوال کیا کہ وہ جواب دیں کہ یہ سنگین صورتحال آخر کیوں پیش آئی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ باقی پرچوں میں اس بد انتظامی کو دور کیا جائے۔ پرچوں کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جائے، پرچے آؤٹ ہونے کے عمل اور نقل مافیا کو روکا جائے اور اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تمام امتحانی مراکز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ منعم ظفر خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم، محکمہ تعلیم اور متعلقہ ذمہ داران کی نا اہلی کا یہ حال ہے کہ امتحانات سے ایک دن قبل تک امتحانی فارم جمع کرائے گئے اور ایک دن قبل بھی بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات ایڈمٹ کارڈ سے محروم رہے، کئی طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز پر تصاویر نہیں تھیں، امتحانات کے پہلے دن پرچہ بروقت شروع نہ ہو سکا اور بعد میں بھی کئی امتحانی مراکز میں پرچے تاخیر سے پہنچے جبکہ پرچے آؤٹ اور لیک ہونے کی سابقہ بدترین روایت برقر ار رہی، امتحان شروع ہونے سے قبل ہی پرچوں کے سوشل میڈیا پر آنے کا سلسلہ بھی جاری رہا اور نقل مافیا بھی بلاروک ٹوک سرگرم ہے، کئی مراکز میں با اثر اور سیاسی اثر و رسوخ کے حامل افراد نے امتحانی عملے اور اساتذہ کو من پسند افراد کو نقل کرانے پر مجبور کیا گیا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم، محکمہ تعلیم اور متعلقہ ذمہ داران کی ساری نا اہلی و ناقص کارکردگی کی سزا طلبہ و طالبات کو بھگتنی پڑ رہی ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے