تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میئر کراچی جشن ازادی سندھ انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئنز ٹرافی 8 سے 14 اگست تک کراچی میں کھیلی جائے گی

میئر کراچی جشن ازادی سندھ انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئنز ٹرافی 8 سے 14 اگست تک کراچی میں کھیلی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے میئر کراچی جشن آزادی سندھ انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئنز ٹرافی 8 اگست سے 14 اگست تک کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لئے کراچی کی ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد 27 اور 28 جولائی کو کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہونگے، کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان نے انٹر ڈسٹرکٹ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شرکت کی ہدایت کی ہے، کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 جولائی کو شام 4 بجے چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن وسیم فیروز کو رپورٹ کریں، سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز اعجاز الدین، لئیق لاشاری، نعیم احمد اور خالد جونیئر شامل ہیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یو اے ای کے قونصل جنرل بخت عتیق الرمیثی سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے اعزاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے