تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملک بھر کے آرٹسٹوں کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ سماجی انقلاب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران کی وجہ سے ہوا جن کا مجھے اعتماد حاصل ہے، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات

ملک بھر کے آرٹسٹوں کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ سماجی انقلاب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران کی وجہ سے ہوا جن کا مجھے اعتماد حاصل ہے، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا کہ اس سال آرٹس کونسل نے شہر سے باہر نکل کر امریکہ تک کانفرنس منعقد کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی رات آرٹس کونسل آف پاکستان میں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی لیٹریچر فیسٹیول منعقد کئے، تاکہ ملک بھر کی تمام زبانوں اور اکائیوں کو ایک جگہ جمع کیا جائے، اس میں ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی آرٹس کونسلیں پہلی مرتبہ یک جا ہوئی ہیں اور سب نے مل کے مجھے پورے سندھ کی آرٹس کونسل کا صدر بنایا اب سب جگہ انتخابات ہوتے ہیں اور سب آرٹس کونسل متحرک ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے آرٹسٹوں کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ سماجی انقلاب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران کی وجہ سے ہوا جن کا مجھے اعتماد حاصل ہے۔ کمشنر کراچی اور چئیرمین آرٹس کونسل سلیم راجپوت نے کہا کہ صدر احمد شاہ کی کاوشوں کو پورے پاکستان کے عوام سہرہاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں آرٹس کونسل سے کافی عرصہ سے وابستہ ہوں آرٹس کونسل کے ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں۔ میں خود ممبر ہوں اور گلگت سے ووٹ ڈالنے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کو گلگت اور اسکردو میں بھی ایک پروگرام منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہروں کی سہولت کے لیے مختلف امور پر کام کر رہی ہے ٹرانسپورٹ، پرائز کنٹرول اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ اجلاس میں گزشتہ سال کے اجلاس کی کارروائی اور آڈٹ رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی جب کہ ویڈیو اسکرین پر کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ جنرل باڈی اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی جس کے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ سال بھر میں انتقال کر جانے والے ممبران کے لیے دعا فاتحہ بھی کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے