کراچی، (نوپ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اطمینان سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے فیصل سبزواری نے مصطفیٰ کمال کی وائرل آڈیو کلپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال نے رابطہ کمیٹی کو وہ بات بتائی جو مسلم لیگ(ن) سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اپنی پریس کانفرنسوں میں بھی ہمارے مینڈیٹ پر تنقید کرتے رہے ہیں ، دیکھیں گے کہ آصف زرداری صدر کا حلف اٹھاتے ہوئے بھی ہم سے بات کرتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ(ن) گورنر سندھ کے انتخاب کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے موقف کی حمایت کرے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اطمینان سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے اور ہم نے مسلم لیگ(ن) سے کہا تھا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے رضامند ہیں