تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت دس روز تک جاری رہنے والا ونٹر کیمپ اختتام پزیر ہوگیا

محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت دس روز تک جاری رہنے والا ونٹر کیمپ اختتام پزیر ہوگیا

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ دس روزہ سمر کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا، کیمپ کے انعقاد کے لئے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس عبد العلیم لاشاری نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے، یکم سے دس دسمبر تک جاری رہنے والے کیمپ میں 8 سے 25 سال تک کے 250 سے زیادہ بوائز اینڈ گرلز نے بھر پور تربیت حاصل کی، دس روزہ کیمپ کے دوران انٹر نیشنل گول کیپرعبدال غفور،خالد جونیئر، سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں زاہد مقبول، خالد پراچہ اور جنید خان سمیت معین عالم، عرفان طاہر، منہل نیازی، ارشد صدیقی، امتیاز الحسن، صغیر حسین، اوسامہ نے بوائز جبکہ بتول کاظم، کشمالہ بتول، سمیرا نسیم، ، کنول اعجاز، مومل سوکینہ، شازمہ، اقرا عزیز نے تربیت کے دوران گرلز کھلاڑیوں کی معاونت کی، تربیت کے دوران چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان، سینئر نائب صدور ڈاکٹر ایس ماجد، اعجاز الدین اور جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال، محسن علی خان اور فیصل اسمعیل نے کیمپ کوآرڈینیٹر کے فرائض انجام دیئے، *کیمپ کی خاص بات سابق انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ دنیائے ہاکی کے ہیروز اولمپیئنز حنیف خان، افتخار سید اور وسیم فیروز کا میدان میں آکر مختلف سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو ہاکی کے بنیادی گر سکھانا تھا، اختتامی سیشن کے موقع پر اولمپیئن افتخار سید نے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے علاؤہ قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہاکی فیڈریشن سمیت کوئی کام نہیں کررہا، مجھے خوشی ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود کے ایچ اے نے قومی کھیل کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ونٹر کیمپ کے دوران اولمپیئن حنیف خان ہمیشہ کی طرح گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان نظر آئے، کیمپ کمانڈنٹ حنیف خان نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو ہاکی کا بنیادی سبق پڑھایا اور کیمپ کے لئے بھر پور تعاون کرنے پر وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور سکریٹری اسپورٹس سندھ عبد العلیم لاشاری کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اولمپیئن وسیم فیروز نے کے ایچ اے کی کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اولمپیئن گھر بیٹھ کر ہاکی کے پرانے دور کی مثالیں دیتے ہیں، پرانہ دور ضرور واپس آئے گا لیکن اس کے لئے گھر بیٹھے اولمپیئنز کو گراؤنڈ میں آکر اپنا فن نوجوان کھلاڑیوں میں منتقل کرنا ہوگا محکمہ کھیل کے تعاون سے ونٹر کیمپ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 20 سے 30 دسمبر تک کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے