تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ماہ رمضان المبارک کا آغاز، حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف مہم شروع،137 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی 8لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ماہ رمضان میں قیمتو ں کو کنٹرول کر نے کے لیے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ترجیحی کوششیں کر نے کی ہدایت کی ہے۔

ماہ رمضان المبارک کا آغاز، حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف مہم شروع،137 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی 8لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ماہ رمضان میں قیمتو ں کو کنٹرول کر نے کے لیے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ترجیحی کوششیں کر نے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبار ک میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی ہے نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ کیا گیا کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو موثر بنانے کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا رعایت کارروائ کر نے کا حکم دیا ہے کمشنر نے کہا کہ ماہ رمضان میں قیمتو ں کو کنٹرول کر نے کے لیے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ترجیحی کوششیں کر نے کی ہدایت کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ادار ے وزیر اعلی کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے ترجیحی اور مربوط کوششیں کریں ۔ ۔۔ گزشتہ روز نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں 137 گراں فروشوں کے خلاف 8 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ عاید کیا گیا کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو موثر بنانے کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا رعایت کارروائ کر نے کا حکم دیا انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا کہ وہ نتیجہ خیز اقدامات کرکے سرکاری نرخ کو سختی سے نفاذ کو یقینی بنائیں تفصیلات کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تمام اضلاع میں 137 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جس میں 8بلاکھ دو ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں 36 گراں فروشوں پر دو لاکھ 96 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا شرقی ضلع میں 17 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 48 ہزار روپے ، غربی میں 49 گراں فروشوں پر 75 روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا وسطی میں 12 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 65 ہزار ملیر میں 11 گراں فروشوں 42 ہزار روپے کورنگی میں 7 گراں فروشوں پر 65 ہزار کیماڑی میں 5 گراں فروشوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے