کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) دی ماڈرن اسپتال کے زیر انتظام کراچی کے مختلف اسپتالوں کے درمیان ہونے والے کرکٹ کے میگا ایونٹ "ماڈرن پریمیئر لیگ (MPL)” بحریہ اسپتال نے فائنل جیت لیا، ایونٹ کی اختتامی تقریب پر میچز میں جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور انعامات دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دی ماڈرن اسپتال کے تحت کراچی کے مختلف اسپتالوں کے درمیان تین روزہ کرکٹ کا میگا ایونٹ "ماڈرن پریمئر لیگ” اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنمنٹ کے تمام روز 6 – 6 میچز کھیلے گئے۔ آخری روز کا پہلا سیمی فائنل میمن اسپتال بمقابلہ بحریہ اسپتال ہوا جس میں بحریہ اسپتال نے بغیر کسی نقصان کے 10 وکٹ سے فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ نوید نے مین آف دی میچ حاصل کیا۔ دوسرا سیمی فائنل ریسکیو 1122 بمقابلہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال ہوا جس میں ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال نے 6 وکٹ سے جیت حاصل کرلی جبکہ مین آف دی میچ زین کو قرار دیا گیا۔ ایونٹ کا فائنل بحریہ اسپتال بمقابلہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال ہوا جس میں بحریہ اسپتال نے بغیر کسی نے نقصان کے ہدف حاصل کرتے ہوئے 10 وکٹ سے فائنل اپنے نام کرلیا اور ایونٹ کی چیمپئن ٹیم بن گئی جبکہ عرفان کو مین آف دی میچ دیا گیا۔ ماڈرن پریمئر لیگ کی اختتامی تقریب پر تمام ٹیموں کو انعامات جبکہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔ ایونٹ کے تمام میچز دی ماڈرن اسپتال کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر لائیو دکھائے گئے علاوہ ازیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے میچز کے دوران دی ماڈرن اسپتال کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موجود رہی
Home / اہم خبریں / ماڈرن اسپتال کے زیر انتظام کرکٹ لیگ "ماڈرن پریمیئر لیگ (MPL)” بحریہ اسپتال نے جیت لی۔