کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم اور ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے مسلم ایڈ تعاون کے ساتھ انسانی حقوق کے دن پر 16 دنوں کی ایکٹوزم کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا، یہ تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ دنیا بھر میں 25 نومبر سے 10 دسمبر تک 16 دنوں کی ایکٹوزم منائی جاتی ہے۔ پروگرام کی شروعات پروگرام مینیجر شیریں اعجاز نے کی، جنہوں نے اس تقریب اور 16 دن کی ایکٹوزم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس سال بھی اقوام متحدہ کی تھیم کے تحت 25 نومبر کو روشنیوں کو روشن کر کے اس کا آغاز کیا گیا۔
لیگل رائٹس فورم اور ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اس پروگرام کا آغاز جسٹس (ریٹائرڈ) ماجدہ رضوی اور دیگر رول ماڈل خواتین کی کامیابی کی کہانیوں سے کیا۔ اس پروگرام میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی کامیاب خواتین کو شیلڈز دی گئیں، جن میں ایس ایس پی شاہلہ قریشی، ڈی ایس پی منیشا، صحافی شازیہ حسن (ڈان)، صحافی لیلیٰ نثار، محکمہ پراسیکیوشن کی فائزہ علی، رابعہ بروہی، ٹرانس ایکٹیوسٹ شہزادی رائے اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین شامل تھیں۔ پروگرام میں لیگل رائٹس فورم کے سی ای او ملک طاہر، نصراللہ جلبانی (صدر کراچی بار)، وکلا برادری کے دیگر ارکان، اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی بعد میں ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی وزیر، شائینہ شیر علی نے 16 دنوں کی ایکٹوزم کی تقریبات اور وزارت کے کردار پر بات کی اور کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے لیے ہماری زیرو ٹالرنس ہے پروگرام کے آخر میں گلوکارہ فرح لاشاری نے فوک میوزک پیش کر کے تقریب کا اختتام کیا۔
Home / اہم خبریں / لیگل رائٹس فورم اور ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے مسلم ایڈ تعاون کے ساتھ انسانی حقوق کے دن پر 16 دنوں کی ایکٹوزم کی اختتامی تقریب کا انعقاد