کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس محمد اسلم. خان نے پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرنے والے نئے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر گزشتہ کئی برسوں سے بنیادی مسائل کا شکار ہے،عوام کے پاس پینے کا صا ف پا نی تک موجود نہیں ہے۔حکمران منتخب ہوکر آتے ہیں عوام کے حق پر ڈاکہ مار کر اپنی جیبیں بھر کر چلے جاتے ہیں۔لیکن اس بار کراچی گرینڈ الائنس اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور ایسا کچھ نہیں ہونے دے گی۔ گراچی کی عوام کا جو حق ہے وہ اسے ضرور ملے گا،عامر ضیا نے کہاگراچی گرینڈ الائنس 8 فروری کو انتخابات جیت کر عوامی پارٹی ہونے کا حق ادا کرے گی ۔شہر قائد ملک کو 70 فیصد سے زائد ریوینیو کما کر دینے والاشہر ہے۔عوام کیلئے نہ تو کوئی ٹرانسپورٹ کا مناسب نظام موجود ہے اور نہ ہی کوئی اسے دیکھنے اور پوچھنے والا ہے۔ منظور شیخ نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں اپنی ناکامی کے باعث انتخابات ملتوی کروانے کی شازشیں کر رہی ہیں یوسف امام جنرل سیکرٹری کراچی گرینڈ الائنسانشاءاللہ کراچی گرینڈ الائنس کسی صورت انتخابات ملتوی ہونے نہیں دے گی۔ لوگ ماضی کے حکمرانوں کو آزماچکے ہیں۔ماضی میں کسی سیاسی جماعت نے عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ عوام کا اعتماد اب صرف کراچی گرینڈ الائنس کہ امیدواروں پر ہے جن کا نشان K فار کراچی ہے کراچی گرینڈ الائنس کراچی کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور کراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
Home / اہم خبریں / لوگ ماضی کے حکمرانوں کو آزماچکے،آئندہ غلطی نہیں کریں گے کچھ سیاسی پارٹیاں ناکامی کے باعث انتخابات ملتوی کرانے کی سازشیں کر رہی ہیں 8فروری کوشہری K پر مہر لگا کر کراچی گرینڈ الائنس کو کامیاب کرائیں گے،چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس اسلم خان