کولمبو، (رپورٹ، ذیشان حسین) سری لنکا میں ہونے والی چیمپئین شپ میں پاکستان کےعفان سلمان حریفوں کو مات دے کر ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن بن گئے۔ 16سالہ عفان سلمان نےچیمپیئن شپ کےدوران 24 میں سے 20 گیمز جیتے۔ پاکستان پانچ مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ اسکریبل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دوسگے بھائیوں نے ورلڈ یوتھ چیمپئین شپ جیتی۔ عفان سے قبل ان کے بڑے بھائی علی سلمان 2022 میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین بن چکے ہیں۔ پاکستان نے چیمپئین شپ میں ٹیم ٹرافی کے ہمراہ کئی انعامات اور ایوارڈز بھی جیتے۔ 4 پلئیرز کے ٹاپ 10 میں فنش کتنے کی بدولت پاکستان ایونٹ کی ٹاپ ٹیم رہی۔ بلال اشعر پانچویں، ابراہیم منصور آٹھویں اور احزم احمد دسویں نمبر پر رہے۔ پاکستان کے بلال اشعر نے انڈر 14 ٹائٹل بھی جیتا۔ زایان زمان نے سب سے بڑے سنگل موو اسکور کی ٹرافی جیتی۔ چیمپئین شپ کی سائیڈ لائن پر ہونے والا ٹورنامنٹ پاکستان کے وسیم کھتری نے جیت لیا۔