Home / اہم خبریں / كینگز کراچی پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا دوسرا روز نارتھ ہاکس اور کلفٹن لائنز کی کامیابی

كینگز کراچی پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا دوسرا روز نارتھ ہاکس اور کلفٹن لائنز کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) روشنیوں کے شہر میں کرکٹ کے شاندار میلے کا دوسرا روز جہاں كینگز کراچی پریمیئر لیگ کے چیئرمین معیز بن زاہد اور ان کی ٹیم جن میں مینجنگ ڈائریکٹر کے پی ایل حرا سومرو،پریسیڈنٹ کے پی ایل اور سابق کپتان یونس خان ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کراچی پریمیر لیگ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن علی اور جنرل سیکرٹری فواد منیر اور دیگر کی انتک محنت کراچی شہر کی رونق بحال کراچی پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا میلہ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا ہوا ہے جہاں ایونٹ کے دوسرے دن میں عمر اکمل سمیت دیگر نوجوان کھلاڑی بین ایکشن تھے جنہوں نے اپنا جلوہ دکھا کر شائقین کو لطف اندوز کیا اس موقع پر ایونٹ کے دوسرے روز کا پہلا مقابلہ چار بجے اور دوسرا مقابلہ اٹھ بجے کھیلا جائے کھیلا گیا۔البتہ پہلا مقابلہ لیاری ایگلز اور نارتھ ہاکس کے درمیان ہوا جہاں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نارتھ ہاکس کی ٹیم نے 194 رنز کا ہدف لیاری ایگلز کو دیا اور ہدف کے تعاقب میں لیاری ایگلز 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی دوسرا مقابلے میں ڈی ایچ اے کوگرز اور کلفٹن لائنز ان ایکشن تھے جہاں ڈی ایچ اے کوگرز نے کلفٹن لائنز كو 135 رنز کا ہدف دیا جسے کلفٹن لائنز نے باآسانی 17 اوور میں مکمل کر کے سات وکٹوں سے میچ اپنے نام کر لیا.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے