تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قومی یکجہتی اتحاد کے سربراہ اعجاز الحق کی وفد کے ہمراہ سینیٹر شاہی سید سے مردان ہاؤس میں ملاقات جب چارٹر آف ڈیموکریسی ہواتو اسی دن جمہوریت ختم ہوگئی۔اعجاز الحق ،سربراہ قومی یکجہتی اتحاد

قومی یکجہتی اتحاد کے سربراہ اعجاز الحق کی وفد کے ہمراہ سینیٹر شاہی سید سے مردان ہاؤس میں ملاقات جب چارٹر آف ڈیموکریسی ہواتو اسی دن جمہوریت ختم ہوگئی۔اعجاز الحق ،سربراہ قومی یکجہتی اتحاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) قومی یکجہتی اتحاد کے سربراہ اعجاز الحق کی وفد کے ہمراہ سینیٹر شاہی سید سے مردان ہاؤس میں ملاقات۔شاہی سید کوقومی یکجہتی الائنس میں شمولیت کی دعوت دی۔ ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں نےملک کی بہتری اور جمہوریت کے استحکام کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔وفد میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنماخالد نیک گجر،سردار عبد السمیع خان، کنور شاہدہمراہ تھے۔قومی یکجہتی اتحاد کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نظریاتی ڈگر پر واپس لائیں گے۔جب چارٹر آف ڈیموکریسی ہواتو اسی دن جمہوریت ختم ہوگئی۔ اس سے یہ تاثر ملا کہ یہاں اب کوئی نظریاتی جماعت نہیں۔اس وقت چارٹرڈ آف پاکستان کی ضرورت ہے۔ سب جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں کی قیادت مسائل کا حل نہیں نکال سکیں۔ہم مسائل کی نشاہدی بھی کریں گے اور ان کا حل بھی بتائیں گے۔وقت کی ضرورت ہے کہ جو لوگ ملک مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں وہ متحد ہوں ۔اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ اگلے چند روز میں جمعیت علماء اسلام اوربلوچستان کے لوگوں سے ملنے جارہاہوں۔علاوہ ازیں گزشتہ روز اعجازالحق نے اپنے دورہ کراچی کے دوران اپنی اتحادی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔اور ایم کیوایم اور جی ڈی اےکے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے