تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قابل ذکر بین الاقوامی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ میں شامل

قابل ذکر بین الاقوامی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ میں شامل

لاہور، (نوپ اسپورٹس) بائیس ممالک کے چار سو پچاسی انٹرنیشنل کرکٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹر کرایا ہے یہ پلیئر ڈرافٹ تیرہ دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ 46 کرکٹرز پلاٹینم کیٹگری میں ہیں جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز میں نمایاں نام انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کے ہیں یہ دونوں آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر پانچ بیٹر رائلے روسو ملتان سلطانز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہوچکے ہیں سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشانا، افغانستان کے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمن اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر اکیل حسین نے بھی ڈرافٹ میں دستیابی ظاہر کردی ہے یہ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں عالمی نمبر دو ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر محد نبی بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔انگلینڈ کے 158 کرکٹرز، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے40، افغانستان کے 36، جنوبی افریقہ کے 30، بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے9 کرکٹرز شامل ہیں۔ان کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممالک کے بھی متعدد کرکٹرز بھی شامل ہیں پلاٹینم کیٹگری کے کرکٹرز میں ڈینئل سیمس، ایشٹن ایگر ( آسٹریلیا ) فضل حق فاروقی، نوراحمد، مجیب الرحمن، رحمن اللہ گرباز ( افغانستان ) بین ڈکیٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز( انگلینڈ ) سندیپ لمی چانے ( نیپال ) جیمز نیشام ( نیوزی لینڈ ) راسی ون ڈر ڈوسن، عمران طاہر، ( جنوبی افریقہ ) مہیش تھیکشانا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا ( سری لنکا ) کائرن پولارڈ، روومن پاول، روماریو شیپرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز ( ویسٹ انڈیز) شامل ہیں ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی ( افغانستان ) بیین مک ڈرمٹ ( آسٹریلیا ) لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ ( بنگلہ دیش ) ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لائم ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین ( انگلینڈ ) ٹم سائفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بووس ( نیوزی لینڈ ) وین پارنل، لونگی این گڈی، جارج لینڈے، ریزا ہینڈرکس، سساندا ماگالا( جنوبی افریقہ ) دلشن مادوشانکا، چریتھ اسالانکا، دشمنتھا چامیرا، سدیرا سمارا وکرما ( سری لنکا ) فیبئن ایلن، جانسن چارلس، راکیم کارنوال، شائی ہوپ، ہیڈن والش ( ویسٹ انڈیز) ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے