اسلام آباد: (رپورٹ، ذیشان حسین) اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میچ میں گرین شرٹس کو 6-1 سے شکست دے دی۔ دارالحکومت کے شاندار موسم اور بہترین حالات میں 18 ہزار 3 سو افراد اس گیم سے لطف اندوز ہوئے میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوا گرین شرٹس کو کھیل کے چوتھے منٹ میں ڈی کے حصے میں فری کک ملی یہ موقع میزبانوں کے لیے نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔ تاہم، 9ویں منٹ میں کامولوف امادونی کے مشترکہ موو نے پاکستانی گول کیپر یوسف اعجاز بٹ کی جانب سے ریباؤنڈ حاصل کرنے کے بعد گیند کو گول پوسٹ میں پہنچایا تاجکستان نے ایک گول برتری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی
5 منٹ کے بعد، سویروف رستم نے گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا 2-0 کے بعد پاکستان کے کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے حکمت عملی میں کچھ تبدیلیاں کیں اس کے بعد پاکستانی فٹ بالر کچھ تیز نظر آرہے تھے اور انہوں نے گول کے خسارے کو کم کرنے کی پوری کوشش کی اسی کوشش میں انہیں ایک دو کارنر بھی ملے پاکستان کی جانب سے آخر میں 14ویں منٹ میں باکس کے دائیں جانب سے راہس نبی نے گول کر دیا تاجکستان نے میچ کے پہلے ہاف کے دوران مزید دو گول کرنے میں کامیابی حاصل کی کیونکہ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں پاکستانی کھلاڑی قدرے سست تھے اور میچ کے 45ویں منٹ میں مخالف ٹیم نے گول کیا عمربوئیف پرویزیون اور احسان پنشنبے نے بالترتیب 27ویں اور 45ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے تیسرا اور چوتھا گول کیا دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم نے مزید دو گول کیے جبکہ میزبان ٹیم آخری 45 منٹ میں کوئی گول نہ کر سکی میچ کے اختتام پر تاجکستان کا گول اسکور 6-1 رہا۔
Home / اہم خبریں / فیفا ورلڈ کپ 2026 فٹبال کوالیفائر میچ: میزبان پاکستان تاجکستان کے ہاتھوں 6-1 سے شکست کھا گیا