تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فیفا ایم اے ایلیٹ ریفری کورس 2023 فٹبال ہائوس لاہور میں اختتام پذیر

فیفا ایم اے ایلیٹ ریفری کورس 2023 فٹبال ہائوس لاہور میں اختتام پذیر

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) فیفا ایم اے ایلیٹ ریفری کورس 2023 فٹبال ہائوس لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ 26 دسمبر کو شروع ہونے والے کورس میں ملک۔ بھر سے 30 ریفریز اور انسٹرکٹرز نے حصہ لیا۔ پانچ روزہ کورس کا انعقاد فیفا کے ریفری ڈویلپمنٹ آفیسر محمد روڈزالی اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل فٹنس انسٹرکٹر خالدی بن سپیان کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ کورس میں حصہ لینے والوں نے گہری دلچسپی دکھائی اور ان کو فٹبال کی جدید تکنیکی معلومات بھی دی گئی جو کہ مستقبل کی ذمہ داریوں میں ان کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہو گی۔ اختتامی تقریب میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور کہا میں محمد روڈزالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ریفریز اور انسٹرکٹرز کو فیفا اور اے ایف سی کے معیار کے مطابق نئی چیزیں سکھائیں ۔ تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات جنہوں نے فٹبال کی نت نئی معلومات حاصل کیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے