Home / اہم خبریں / عمر ایسوسی ایٹس نے فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کراچی کے حقد ار کھلاڑیوں کے لئے ہر سطح پر بات کی جائے گی آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ندیم عمر کا خطاب

عمر ایسوسی ایٹس نے فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کراچی کے حقد ار کھلاڑیوں کے لئے ہر سطح پر بات کی جائے گی آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ندیم عمر کا خطاب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے حقدار کھلاڑیوں کے لئے ہر سطح پر بات کی جائے گی اور ان کااصل مقام دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کراچی کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ایک ٹیم بنا کر اس کو غیر ملکی دوروں پر بھیجا جائے گا تاکہ ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہو سکے ان خیالات کا اظہار ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کے سی سی اے اسٹیڈیم پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر ٹورنامنٹ کمیٹی خاص طور پر چیر مین خالد نفیس، ٹورنامنٹ سیکرٹری توصیف صدیقی اور اعظم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کمیٹی جس طرح کام کر رہی ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ان ٹورنامنٹس سے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے اینگےاور اپنے شہر کا نام روشن کرے گے۔اس موقع پر علی حسین نائب صدر، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس اور ٹورنامنٹ سیکرٹری توصیف صدیقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں مہمان خصوصی ندیم عمر نے ونر ٹرافی اور دو لاکھ روپے عمر ایسوسی ایٹس کے کیپٹن یا سر مشتاق، رنراپ ٹرافی اور ایک لاکھ روپے بیرننگٹن کریسنٹ ایسوسی ایٹس کے کیپٹن فراز احمد خان نے حاصل کی۔ اسد الحق بہترین بیٹسمین، لطیف احمد بہترین بولر، حاشر انصاری بہترین وکٹ کیپر کو پا نچ ،پانچ ہزار روپے، جبکہ 10، 10 ہز ار روپے کے کیش ایورڈ ولید عظیم پلیر اف دی ٹورنامنٹ اور شاقب خان کو مین آف دی فائنل میچ دےگیے۔ اس موقع پر نائب صدور علی حیسن ،سید ارشاراحمد جیلانی، زونل، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داران کے علاوہ دیگر معززین ، کرکٹ آرگنائزر اور کشیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس نے بیرننگٹن کریسنٹ ایسوسی ایٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔گزشتہ روز بارش کے باعث فائنل 30 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بیرننگٹن کریسنٹ ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز بنائے۔محمد اصغر نے 21 رنز بنائے۔ثاقب خان نے 15 رنز دیکر 4 جبکہ محمد اسد اور محمد طا رق خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں عمر ایسوسی ایٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 109 رنز بنا لئے۔ رام روی نے 49 اور یا سر مشتاق نے 26 رنز بنائے۔فراز احمد خان اور محمد اصغر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے