تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عمرہ زائرین کے لیے ابشر پورٹل پر نئی سہولت

عمرہ زائرین کے لیے ابشر پورٹل پر نئی سہولت

مکہ مکرمہ، (نوپ انٹرنیشنل نیوز) سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جوازات کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر صالح نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین ابشر پورٹل پرنئی سہولت جاری کی ہے جس کے تحت ڈیجیٹل ویزے پر مملکت کے کسی بھی شہر میں جا سکتے ہیں۔سبق نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جوازات نے جاری بیان میں کہاکہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل خدمات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ابشر پورٹل سے جاری کرایا جانے والا وزٹر ویزہ یا عمرہ ویزے پر آنے والوں کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ اصل پاسپورٹ اپنے ہمراہ رکھیں جیسا کہ ماضی میں ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابشر پورٹل پر جاری ہونے والا ڈیجیٹل وزٹ یا عمرہ ویزہ سرکاری دستاویز کے طور پر متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے جو مملکت کے کسی بھی شہر آمد ورفت کے لیے کارآمد ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ امن عامہ کے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ابشر پورٹل سے جاری ہونے والے ویزے کو تسلیم کریں اور زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے