تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عبد الناصر کلب نےنے عثمان عرب ساٹی یادگاری باسکٹ بال میچ جیت لیامحمود احمد خان نے انعامات تقسیم کئے شاہد عثمان عرب ساٹی نے تقریب کی صدارت کی نامور صحافیوں کے ہمراہ کھیلوں کی نامور شخصیات کی شرکت

عبد الناصر کلب نےنے عثمان عرب ساٹی یادگاری باسکٹ بال میچ جیت لیامحمود احمد خان نے انعامات تقسیم کئے شاہد عثمان عرب ساٹی نے تقریب کی صدارت کی نامور صحافیوں کے ہمراہ کھیلوں کی نامور شخصیات کی شرکت

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) فردوس اتحاد اور عثمان کلب کے زیر اہتمام ملک کے نامور صحافی عثمان عرب ساٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے یادگاری باسکٹ بال میچ کا انعقادکیا گیاکیا اس موقع پر ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرہ کے چیف کو آرڈی نیٹرمحموداحمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان عرب ساٹی نے کی اس موقع پر محمود احمد خان نے زبردست الفاظوں مرحوم صحافی کوخراج عقیدت پیش کیااور اعلان کیا کہ آئندہ سال مرحوم کی برسی پر ایک ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگاجس کو میںاسپانسر کرونگاصدر تقریب شاہد عرب ساٹی نے منتظمین کو اس میچ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اظہار تشکر کیا انھوںنے اتنی بڑی تعداد میں کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی موجودگی پر دلی اظہارمسرت کیا تقریب سے PSWA کے جنرل سیکریٹری اصغر عظیم، ممتاز فنکار جاویدجھاکڑا،بیرسٹر غلام عباس جمال ، اسپورٹس آرگنائزر،امتیاز احمد شیخ اورمیچ کے ناظم اعلیٰ غلام محمد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا یادگاری میچ میں عبد الناصر کلب نے امجد علی کلب کو 49-50 پوائنٹس سے شکست دے دی،ونر ٹیم کی جانب سے دانیال مروت نے 18 حسن علی نے 16 اور عبد الصمد نے 13،جبکہ رنرٹیم کی جانب سے مبارز احمد نے 15 محمدصالح نے 12 اور زیدا شرف نے 10پوائنٹس اسکور کئے اختتامی تقریب میں شکیل یامین کانگا، زبیر نذیر، ارشد وہاب،شاہد انصاری، بیرسٹر عبدل رافع MCB کے محمد حیدرخان NBP کے محمد فاروق خان،UBL کے ذوالفقار عباس خان ، محمد اشرف یحیٰی، ظفر اقبال ، نعیم احمد اور متعدد شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر محمود احمد خان اپنی جانب سے شاہد عثمان عرب ساٹی کو یادگاری سوونیئر پیش کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے