تازہ ترین
Home / اسلام آباد / عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات ناقابل تردید حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی بندش دہشتگردی سے بچنے کےلئے تھی، ترجمان دفتر خارجہ

عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات ناقابل تردید حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی بندش دہشتگردی سے بچنے کےلئے تھی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلامآباد، (نوپ نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عام انتخابات پرامن اور کامیابی سے منعقد کئے ہیں، مستحکم اور جمہوری معاشرے کے عزم کے تحت انتخابات کا انعقاد کیا گیا، عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات ناقابل تردید حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی بندش دہشتگردی سے بچنے کےلئے تھی جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو دیکھا ہے ، ان بیانات میں منفی لہجے پر حیرانگی ہوئی ہےبعض بیانات انتخابی عمل کی پیچیدگی کو مدنظر نہیں رکھتے اور نہ ہی کروڑوں پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی آزادانہ اور پرجوش استعمال کو تسلیم نہیں کرتے، یہ بیانات ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ عام انتخابات پرامن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کئے، غیر ملکی سپانسر شدہ دہشتگردی سے سیکورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ کچھ بیانات کا حقیقت سےواسطہ نہیں ، ملک گیر انٹرنیٹ بندش نہیں تھی صرف پولنگ کے دن موبائل سروس کو بند کیا گیا تاکہ کسی بھی دہشتگردی کے واقعہ سے بچا جا سکے، انتخابی مشق نے اس حوالے سے خدشات کو غلط ثابت کیا ہے، پاکستان نے اپنے وعدے کے مطابق ایک مستحکم اور جمہوری معاشرے کی تشکیل کےلئے انتخابات کا انعقاد کیا ہے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کی جانب سے تعمیری تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، انتخابی عمل کی تکمیل سے قبل منفی بیانات نہ تو تعمیری اور نہ ہی بامقصد ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان متحرک جمہوری سیاست کےلئے اپنا کام جاری رکھے گا۔ ہر انتخابات اور اقتدار کی پرامن منتقلی ہمیں اس منزل سے مزید قریب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام کسی دوسرے کے خدشات کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے عوام کی خواہشات اور ہمارے بانیوں کے وژن کے مطابق کر رہے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے