تازہ ترین
Home / پاکستان / ضلع کولئی پالس کوہستان تصویر وائرل کیس۔لڑکی کو قتل کرنے والے گرفتار حقیقی باپ کا عدالت سے مزید 7 روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا

ضلع کولئی پالس کوہستان تصویر وائرل کیس۔لڑکی کو قتل کرنے والے گرفتار حقیقی باپ کا عدالت سے مزید 7 روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا

پشاور، (رپورٹ، اصغر شاہ) تفصیلات کے مطابق ۔۔مقدمہ علت 114 مورخہ 24-11-2023 جرم 15aa کے پی کے، 302/311/109/34 ppc تھانہ پالس میں گرفتار شدہ ملزم ارسلا ولد محسن قوم دیدار خیل سکنہ برشریال کو حصول حراست پولیس کیلئے بعدالت سینئر سول جج / علاقہ مجسٹریٹ پالس بمقام بشام پیش کر کے 10 یوم حراست پولیس کی استدعا کی تھی جناب جج صاحب نے 07 یوم حراست پولیس منظور فرما کر ملزم کو حوالہ پولیس کیا ملزم کو مقدمہ بالا میں مزید انٹاروگیٹ کیا جائے گا۔ اس طرح مقدمہ میں صلاح مشورہ کرنے والے ملزمان 3 نفر جن میں سے ایک ملزم ارسلا کا بھائی، چچا زاد بھائی اور ایک قریبی رشتہ دار اعانت کے جرم میں گرفتار کیئے گئے ہیں مزید پیش عدالت کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وائرل شدہ تصاویر میں موجود لڑکا مسمی رحمت شاہ کو مقامی پولیس نے برشریال سے بحفاظت ریسکیو کر کے برائے قلمبندی بیان پیش عدالت کیا گیا۔ پولیس کی ٹیمیں بدستورعلاقہ شریا ل میں موجود ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترامیم اور ڈی ڈے ! ۔۔۔ تحریر : تصدق حسین

کہانی کے سب کردار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔ ہدایت کار، کہانی کار، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے