تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع ساوتھ اور ملیرمیں فافن کی جانب سے الیکشن 2024کے حوالے سے صابطہ اخلاق کے موضوع پر سیمینار فافن چاہتا ہے کہ پاکستان میں جمہوری معاشرہ پروان چڑھے افتخار یوسفزئی

ضلع ساوتھ اور ملیرمیں فافن کی جانب سے الیکشن 2024کے حوالے سے صابطہ اخلاق کے موضوع پر سیمینار فافن چاہتا ہے کہ پاکستان میں جمہوری معاشرہ پروان چڑھے افتخار یوسفزئی

کراچی، (نوپ نیوز) عام انتخابات برائے 2024کے ضابطہ اخلاق اور شفافیت کی مناسبت سے فافن اور پیمان کے تعاون سے سندھ بھراور بلخصوص کراچی کے مختلف اضلاع میں سیمینار منعقدہ کیئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ساوتھ لیاری کے علاقے اور ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں سیمنار منعقدہ کیئے گئے جس میں پیپلز پارٹی،،ٹی ایل پی، پی ٹی آئی،جماعت اسلامی سمیت مخلتف سیاسی جماعتوں کے اراکین اور آزاد امیدواروں پولنگ ایجنٹوں، سیاسی ورکروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس پر موقعہ فافن / پیمان کے ریجنل کوآڈینیٹر افتخار یوسفزئی نے کہا کہ فافن ہمیشہ پرامن فری اینڈ فیئر الیکشن کے لئے کوشاں ہے۔ فافن چاہتا ہے کہ پاکستان میں جمہوری معاشرہ پروان چڑھے۔ فافن اور پیمان کے تعاون سے ریجنل ڈیموکریٹک نیٹورک 2006 سے الیکشن آبزرویشن اور الیکشن کے عمل کی شفافیت کے لئے مشاہدہ کاری کر رہا ہے اور اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو ارسال کرتا یے۔ اسی سلسلے میں ضابطہ اخلاق کے موضوع پر سیمینار کا انقعاد کیا گیا تاکہ سیاسی کارکنان و امیدواران اس سے مستفید ہوں اور جمہوری رویوں کو فروغ دیں اورقانون کی پاسداری کریں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے