تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کے زیر قیادت سرکاری محکموں کے خلاف عوامی شکایات تیزی نمٹائی جارہی ہیں، گلشن اقبال کے رہائشی کا پلاٹ، سکھر کی رہائشی خاتون کا فوتی کھاتہ پراپرٹی کی منتقلی اور تعلقہ کنری ضلع عمر کوٹ میں سرکاری پرائمری اسکول کی بندش کا مسئلہ حل کردیا گیا

صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کے زیر قیادت سرکاری محکموں کے خلاف عوامی شکایات تیزی نمٹائی جارہی ہیں، گلشن اقبال کے رہائشی کا پلاٹ، سکھر کی رہائشی خاتون کا فوتی کھاتہ پراپرٹی کی منتقلی اور تعلقہ کنری ضلع عمر کوٹ میں سرکاری پرائمری اسکول کی بندش کا مسئلہ حل کردیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کے زیر قیادت سرکاری محکموں کے خلاف عوامی شکایات تیزی سے نمٹائی جارہی ہیں۔ ایاز ٹاؤن گلشن اقبال کراچی کے رہائشی افتخار احمد کے پلاٹ کا 26 سال پرانا مسئلہ حل کردیا گیا۔ شکایت کنندہ افتخار احمد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 1998 میں بیچ ایونیو پراجیکٹ ہاکس بے ہاؤسنگ اسکیم 42، ایل ڈی اے میں فلیٹ بک کروایا تھا جس کی تمام ادائیگی کردی گئی تھی تاہم 2009 میں لیاری ڈوولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایک اشتہار کے ذریعے مذکورہ پراجیکٹ کو لاوارث قرار دے کر الاٹیز کو مختلف آپشنز دیے تھے جس میں شکایت کنندہ نے 2015 میں فلیٹ کے نعمل البدل کے طور پر پلاٹ یا کسی نئے پراجیکٹ میں فلیٹ کا آپشن استعمال کیا تھا لیکن ایل ڈی اے کی جانب سے تاحال کوئی شنوائی نہیں کی جارہی ہے۔ صوبائی محتسب سندھ نے درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے ایل ڈی اے حکام کو نوٹس بھیجا۔ بعدازاں کئی سماعتوں کے انعقاد کے بعد ایل ڈی اے حکام نے شکایت کنندہ کو نعم البدل کے طور پر اسی اسکیم میں پلاٹ فراہم کردیا جس کا شکایت کنندہ نے تحریری طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری جانب سکھر کی رہائشی خاتون نوشین لطیف کا مختیارکار آفس سکھر میں فوتی کھاتہ سے متعلق پراپرٹی کی تبدیلی کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا۔ شکایت کنندہ خاتون نے صوبائی محتسب سندھ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مختیار کار سکھر دفتر سے انکے انتقال کرجانے والے والد کی پراپرٹی ورثاء کے نام پر منتقل نہیں کی جارہی ہے جو انکا بنیادی حق ہے۔ صوبائی محتسب سندھ کے نوٹس لیے جانے پر مختیار کار سکھر نے مذکورہ پراپرٹی کو ورثاء کے نام پر ٹرانسفر کردیا۔ اسی طرح سے تعلقہ کنری ضلع عمرکوٹ کے رہائشی میر حسن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) کے خلاف گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول رحیم خاصخیلی کی 8 سالوں سے پرائمری اسکول ٹیچر کی عدم تعیناتی کے سبب بندش سے متعلق صوبائی محتسب سندھ میں شکایت درج کروائی تھی۔ صوبائی محتسب سندھ کے نوٹس لیے جانے پر مذکورہ اسکول میں پرائمری ٹیچر متعین کرکے اسکول کو آپریشنل کردیا گیا۔ بعدازاں شکایت کنندہ نے اسکول کے دوبارہ آغاز پر صوبائی محتسب سندھ دفتر سے اظہار تشکر کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے