صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مابین ملاقات کا خیرمقدم
Dr.Ghulam Murtaza مارچ 14, 2024 اسلام آباد, اہم خبریں, پاکستان 21 Views
اسلام آباد، (نوپ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مابین ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مابین ملاقات احسن شروعات ہیں، یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں، وقت آ گیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتا ہے۔