تازہ ترین
Home / اسلام آباد / صدر آصف علی زرداری کو وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کردی

صدر آصف علی زرداری کو وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد، (نوپ ننیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے محتسب تک رسائی کو بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کی خدمات سے مستفید ہوسکیں۔ایوانِ صدرکے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں انہیں وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت کو بتایا گیا کہ وفاقی محتسب نے 2023 میں سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194099 شکایات پر کارروائی کی ۔ وفاقی محتسب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سال 2023 میں شکایات پرکارروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی شکایات میں سے 193028 کا ازالہ کیا گیا، سال 2022 کے مقابلے میں شکایات کے ازالہ میں 22 فیصد اضافہ ہوا وفاقی محتسب نے ملاقات میں صدر مملکت کو محتسب کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایت کنندگان کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ سال 2023 میں 49190 شکایات آن لائن موصول ہوئیں، گزشتہ سال کی نسبت47 فیصد اضافہ ہوا، موبائل ایپ کے ذریعے 22321 شکایات موصول ہوئیں جس میں سال 2022 کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ صدر مملکت کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ محتسب ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمات کا جلد ازالہ کررہا ہے جبکہ وہ دور دراز علاقوں تک رسائی بڑھا رہا ہے وفاقی محتسب نے کہا کہ نئے علاقائی دفاتر ، کھلی کچہریوں ، تنازعات کے غیر رسمی حل اور انسپکشن ٹیموں کے دوروں سے شکایات کے ازالے میں مدد ملی ہے جبکہ شکایات کے اندراج میں اضافہ ہوا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے دفتر نے ریکارڈ 202367 شکایات پر کارروائی کی ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا اور رسائی بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یو اے ای کے قونصل جنرل بخت عتیق الرمیثی سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے اعزاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے