کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے اسکول اور کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے اور بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال بیماریوں کو جنم دیتا ہے یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی شارق جمال نے اپنے حلقے ملیر ٹاؤن کے مختلف اسکولوں کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طالبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ ملیر ٹاؤن کے جوائنٹ ارگنائزر سعد صدیقی ممبر یاسین بھائی اور دیگر بھی موجود تھے شارق جمال نے مزید کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں ذہنی اور جسمانی صحت کے ساتھ بچوں میں مقابلے کے رجحانات پیدا کرتی ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اس لیے میری کوشش ہے کہ میں سرکاری سطح پر اپنے حلقے کے اسکول اور کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دوں تاکہ انے والے وقتوں میں ماضی میں جس طرح ہمارے ملیر سے شفیع نقی جامی محمود غزنوی کرکٹر راشد لطیف یونس خان سعید انور سعید ازاد فرحان عادل عاصم کمال فواد عالم ہاکی سٹار عدنان اشرف پرویز اقبال نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں ملیر کا نام روشن کیا اور میری بھی کوشش ہے کہ انشاءاللہ ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے اسکولوں میں کھیلوں کے مقابلے زیادہ سے زیادہ منعقد کروائوں تاکہ انے والے دنوں میں یہ بچے اپنے کھیل سے ملیر کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا نام بھی روشن کر سکیں
Home / اہم خبریں / صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے اسکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے اور بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔ ایم پی اے شارق جمال