کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی میں سیڈر انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں ایڈیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، چار روزہ ایونٹ میں شہرقائد سے دس تعلیمی اداروں کی سولہ ٹیموں نے شرکت کی۔۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں گلابی گیند کا استعمال کیا گیا۔۔ سات سات اوورز کے مقابلے کروائے گیے۔۔ ہر ٹیم سے آٹھ کھلاڑی میدان میں ان ایکشن ہوئے النادی البرہانی کرکٹ گراؤنڈ تین روز گروپ مرحلے کے میچز کھیلے گئے۔۔۔ آخری روز ناک آؤٹ مرحلے کے مقابلے ہوئے فائنل میں نکسر کالج نے کریڈو کالج شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے چالیس رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔ ایک سو تیرہ رنز کے تعاقب میں کریڈو کالج کی ٹیم باہتر رنز بناسکی سیڈر کالج کے چیف ایگزیکٹیورک مارٹن کہتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ کھیل بھی اہم ہے، مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ جہاں ان کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے ڈائریکٹر اسپورٹس احمد سیگل کا کہنا تھا کہ پانچ برس قبل آٹھ ٹیموں سے شروعات ہوئیں تھیں اب سولہ ٹیمیں ہو گئیں۔۔ آئندہ برس دیگر شہروں کی ٹیموں کو بھی ٹورنامنٹ کا حصہ بنائیں گے۔