اسلامآباد، (نوپ نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج (پیر) کو سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا ہے۔اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات ،توجہ دلائو نوٹسز، قانون سازی اور عوامی اہمیت کے اہم امور کو نمٹایاجائے گا۔