تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیلانی ویلفیئر سالانہ تیراہ ارب روپے ضرورت مندوں تک پہنچا رہا ہے۔ حضرت مولانا بشیر احمد فاروقی

سیلانی ویلفیئر سالانہ تیراہ ارب روپے ضرورت مندوں تک پہنچا رہا ہے۔ حضرت مولانا بشیر احمد فاروقی

حیدرآباد، (نوپ نیوز) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ پاکستان کے بانی و نگراں حضرت مولانا بشیر احمد فاروقی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکا روں و تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلانی ویلفیئر کی بنیاد پرہیزگاری اور تقویٰ پر ہے، چار لاکھ بچے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں،سیلانی سالانہ تیراہ ارب روپے ضرورت مندوں تک پہنچا رہا ہے، سیلانی آئی ٹی اور چارٹرڈ اکاؤنٹنگ بھی بچوں کو پڑھا رہا ہے، سرفراز کالونی میں سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ سینٹر بچوں کو تعلیم دے رہا ہے ایک سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ سینٹر آٹو بھان روڈ پر تیا ری کے مراحل میں ہے، قاسم آباد میں سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ سینٹر بنانے جا رہے ہیں، جبکہ لطیف آباد میں بھی سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم کریں گے، ہمیں صنعتکا روں اور تاجر برادری کا تعاون چاہئے، اس نیک کام میں تاجر آگے آئیں، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ پاکستان کے ایڈوائزر افضل چاوڑیا نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعتی فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، پڑو سی ملک بھا رت 1990سے آئی ٹی پر کام کر رہا ہے، اس کی آئی ٹی ایکسپو رٹ تین سو اسی بلین ڈالر ہے، جبکہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپو رٹ ڈھائی بلین ڈالر ہے، سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ سینٹر سے فارغ التحصیل بچے غیر ملکی کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں، آئی ٹی کی ترقی کے لئے کر اچی میں ایک سو بلین ڈالر کی لاگت سے آئی ٹی پارک اور لیب بنا رہے ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حضرت مولانا بشیر احمد فاروقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کسی تعارف کا محتاج نہیں، سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ سینٹر حیدرآباد کے انتظامی امور دیکھ کر بہت خو شی ہوئی پاکستان میں آئی ٹی کا مستقبل ہے،سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ز میں دور حاضر کے جدید علوم پڑھائے جارہے ہیں، تجویز ہے کہ بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنا لوجی اور مارکیٹنگ کے کورسز بھی پڑھائے جائیں،آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا کی مارکیٹ خالی ہیں، آئی ٹی کے تربیت یافتہ بچوں کی سمت درست ہونے سے ملک کو فائدہ ہو گا،سیلانی ویلفیئر کے پاس ریسورسز ہیں، تعلیم یافتہ ہنر مند نوجوان راتوں رات ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، سیلانی ویلفیئر جیسا کوئی ادارہ موجود نہیں سیلانی سے بہت لوگ جڑے ہیں۔ اجلاس میں حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان، احسن ناغڑ، شفقت اللہ میمن، اعجاز علی راجپوت، صلاح الدین قریشی، نواب الدین، محمد دانش خان، حماد درانی، محمد اسلم خان دیسوالی، فرمان بیگ، جھامن داس، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ پاکستان کے صدر امیر لاکھانی، ایڈوائزر افضل چاوڑیا، سیلانی ویلفیئر حیدرآباد ریجن کے نگراں محمد ذاکر عمر آرائیں کے علا وہ شکیل بیگ، فیصل قادری، امتیاز علی و دیگر موجود تھے.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز اور ایلومنائی آفس کے اشتراک سے ”سماجی آگاہی میں ذرائع ابلاغ کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا، (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ایلومنائی آفس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے