تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سپریم کورٹ کا الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والا فیصلہ خوش آئند ہے الیکشن کمیشن پولنگ کے عمل کو صاف و شفاف سرانجام دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ

سپریم کورٹ کا الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والا فیصلہ خوش آئند ہے الیکشن کمیشن پولنگ کے عمل کو صاف و شفاف سرانجام دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کا الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والا فیصلہ خوش آئند ہے‘الیکشن کمیشن پولنگ کے عمل کو صاف و شفاف سرانجام دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا سندھ میں سیاسی بیروزگارجمع ہوکر ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانے کو تیار ہیں‘ن لیگ کی بادشاہی سوچ نے انٹرویو کیلئے بھی امیدواروں کو لاہور طلب کرکے اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیا ہے۔ یہ بات گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شہلا رضا، شکیل چوہدری، حنا دستگیر، فدا حسین ڈھکن، میر عباس تالپور اور وقاص شوکت بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے سبب سپریم کورٹ آف پاکستان کا الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے احسن اقدام پر ان کے نہایت ہی مشکور ہیں جنہوں نے اس ملک کو بڑے بحران سے بچا یا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو الیکشن کے معاملات خود حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ کے عمل اور الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے میں اہم کردار اداکرینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک میں کسی سیاسی جماعت نے الیکشن مانگاتو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے کونے کونے میں جاکر الیکشن کے حوالے سے بات کی ورنہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہونے کے دعویدار تو اچھے ہتھکنڈوں اور بہانوں سے الیکشن کو تاخیر کا نشانہ بنانے کی مہم میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان پھر دہشت گردی کی زد میں آگیا ہے اور ہمارے جوان آئے روز شہید ہورہے ہیں اس دہشت گردی کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ہو یا کارکن کسی قربانی اور جدوجہد سے کبھی نہیں ڈرا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو 2018کے الیکشن میں بھی دہشت گردی کا سامنا تھا اور ہمیں کارنر میٹنگ تک نہیں کرنے دی جارہی تھی مگر ہم نے اپنا جوش اور جذبہ کم نہیں کیا اور ہر آفت کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کر کے الیکشن لڑا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب سندھ کی ترقی کی بات کرتے ہیں تو مخالفین کو آگ لگ جاتی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے صوبے میں عوامی اور فلاحی کام میں سندھ سے بہت پیچھے ہیں۔ عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ آج مخالفین سندھ میں صحت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر منہ چھپائے پھر رہے ہیں۔ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی کارنامہ ہے جس نے سندھ میں یونیورسٹیز، کیڈٹ کالجز، لاء کالجز، فری گھمبٹ اسپتال، این آئی سی وی ڈی، ٹرانسپلاٹ جیسے مہنگے اور نایاب آپریشن کو عوام کیلئے مفت میں مہیا کئے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد سندھ میں دریاؤں کے اوپر بننے والے سات پل پیپلز پارٹی کی حکومت نے قائم کئے جس میں وفاق کا ایک روپیہ بھی نہیں لگا اور اسی این ایف سی کی بدولت اسلام کوٹ کا ایئرپورٹ بھی خود بنایا۔ عاجز دھامراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج دوسروں کے ترقیاتی کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈالنے والے یہ بھول گئے کہ فیصل آباد کو تھر سے ملنے والی بجلی بھی پیپلز پارٹی کا ہی کارنامہ ہے جبکہ میاں صاحب کا تھرکوئلے کا قبضہ ناکامیاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اکنامک میں معیشت کا کردار بہت اہم ہے مگر نگراں حکومت کھاد کے حوالے سے کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز پر امن احتجاج کر کے اپنے کسان بھائیوں کا ساتھ دیا ہے اگر اس مسئلے کو جلدازجلد حل اور وقت پر نہیں حل کیا گیا تو پیپلز پارٹی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کریگی۔سندھ میں قوم پرست جماعتیں اور ایاز لطیف پلیجو سندھ کے معاشی قتل پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور وہ دوبارہ اتحادی بن کر وہی لڈو کھانے کی کوشش کررہے ہیں جو کبھی ان کو ملا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل پیپلز پارٹی پر حملہ کرنے والے خود اپنی وکٹیں گرا رہے ہیں اور سندھ سمیت دیگر صوبوں سے لوگ جوق در جوق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ الیکشن 2024ایک نئی تاریخ رقم کریگا اور پورے پاکستان سے پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے جیت کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائی گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے