سنگاپور کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 21 مارچ سے شروع ہوگا
Dr.Ghulam Murtaza مارچ 14, 2024 اہم خبریں, کھیل 14 Views
سنگاپور، ( نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) سنگاپور کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 21 مارچ سے سنگاپور کے لگنا نیشنل گالف ریسارٹ کلب میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ سنگاپور کلاسک ایک پیشہ ور گولف ٹورنامنٹ ہے جو یورپی ٹور پر کھیلا جاتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ہے ، پہلی بار 2023 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے گالفر اوکرٹ سٹریڈم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 25لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔21مارچ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 24 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔