تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اکبر علی قائم خانی کا صوبہ میں جاری ہاکی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر گہری تشویش،ارباب اختیار سے فوری اقدام کی درخواست

سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اکبر علی قائم خانی کا صوبہ میں جاری ہاکی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر گہری تشویش،ارباب اختیار سے فوری اقدام کی درخواست

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اکبر علی قائم خانی نےصوبہ میں جاری ہاکی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری اقدام کی درخواست کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ
سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ غیر قانونی عناصر سندھ میں ہاکی کی غیر قانونی اور غیر آئینی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سرگرم ہیں،اطلاع ہے کہ قومی جونیئر چیمپین شپ کے حوالے سے سندھ کی ٹیموں کے غیر قانونی ٹرائلز منعقد کرائےجا رہے ہیں،درحقیقت سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران اپنے صدر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں سندھ میں ہاکی کے فروغ کے لیے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی شقوں اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق کسی بھی سطح پر متوازی ایسوسی ایشن ممنوع ہے،متعلقہ ایسوسی ایشن کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی شخص یا ایسوسی ایشن کو کسی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں، بدقسمتی سے کچھ غیر قانونی عناصر سندھ کے ساتھ ساتھ ملک میں قومی کھیل کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں،حقائق کی روشنی میں غیر قانونی افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر کسی بھی ہاکی میدان کو استعمال کرنے سے روکا جائے، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر قائم خانی نے مزید کہا کہ جو افراد ٹرائلزسمیت متوازی سرگرمیوں میں معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے