تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کے محمد حسنین نے انڈر17 جونیئر اسنوکر جیت لی پنجاب کے علیم اویس فائنل میں ناکام، ساحل اور انیس سیمی فائنل ہار گئے

سندھ کے محمد حسنین نے انڈر17 جونیئر اسنوکر جیت لی پنجاب کے علیم اویس فائنل میں ناکام، ساحل اور انیس سیمی فائنل ہار گئے

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ محمد حسنین نے دوسری مینیو انڈر 17 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت، اسنوکر اینڈ بلیئرڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام اور مینیو کے تعاون سے منعقدہ چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سیمی فائنلز اور فائنل کھیلے گئے۔ پی بی ایس اے کے ترجمان نوید کپاڈیہ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر اسنوکر ہال لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں سندھ کے محمد حسنین نے پنجاب کے علیم اویس کو 4-1 فریمز سے شکست دے کر ونر ٹرافی جیت لی۔ فائنل کا فریم اسکور محمد حسنین کے حق میں 90-07، 17-49، 93-04، 56-13 اور 47-34 رہا۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں پنجاب کے علیم اویس نے خیبر پختونخوا کے محمد انیس کو 4-2 اور محمد حسنین (سندھ) نے اپنے ہی صوبے کے محمد ساحل کیخلاف 4-3 سے کامیابی حاصل کی۔ 14ویں انڈر 21 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا آغاز آج پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر اسنوکر ہال لاہور میں ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے