تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافت کی آزادی اوراظہاررائے کی حمایت کی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کےآفس کادورہ کرکے احساس ہواکہ پیپلزپارٹی صرف باتیں نہیں کرتی عملی طورپر بھی صحافی برادری کو سہولیات دے رہی ہے۔ حسن مرتضی

سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافت کی آزادی اوراظہاررائے کی حمایت کی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کےآفس کادورہ کرکے احساس ہواکہ پیپلزپارٹی صرف باتیں نہیں کرتی عملی طورپر بھی صحافی برادری کو سہولیات دے رہی ہے۔ حسن مرتضی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے وزیر توانائی ناصرحسین شاہ، پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضی ودیگر رہنماؤں نے سندھ اسمبلی میں واقع سندھ پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن کے دفترکادورہ کیا،پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن کے صدر کامران رضی ،نائب صدرحمید سومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو،اطلاعات سیکریٹری دودو چانڈیو، خارزن وکیل راو، آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی ودیگر سینئر صحافیوں نے معزز مہمانوں کوخوش آمدیدکہا اور صحافیوں کو درپیش مسائل ان کے سامنے رکھے،صوبائی وزیرتوانائی ناصرحسین شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ ماضی کی طرح صحافتی آزادی کے لئے کام کرتے رہیں گے، سندھ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیشن قائم کر چکی ہے خوشی ہے کہ پارلیمانی رپورٹرزاپنے فرائض بہتراندازمیں سرانجام دے رہے ہیں نہ صرف صوبہ کی خدمت کررہے ہیں لیکن ہماری غلطیوں کی نشاندھی بھی کی جاتی ہےجس کے لئے سیپراکی کاوشیں قابل تعریف ہیں،پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی کے رکن حسن مرتضی نے اس موقع پرکہاکہ سیپراآفس کادورہ کرکے اورصحافیوں کومتحرک دیکھ کرخوش ہواہوں ثابت ہوگیاکہ پیپلزپارٹی صحافیوں سے صرف وعدے نہیں کرتی بلکہ عملی طورپرآگے بڑھ کر اقدام بھی اٹھاتی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے