تازہ ترین
Home / پاکستان / سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب تقریب 7 دسمبر کو گورنر ہاوس کراچی میں منعقد ہوگی, سلیم احمد چانڈیو

سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب تقریب 7 دسمبر کو گورنر ہاوس کراچی میں منعقد ہوگی, سلیم احمد چانڈیو

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ کلچر سیو آرگنائزیشن کے تحت سندھ کلچر ڈے کے تسلسل میں ثقافتی و میوزیکل شو کا انعقاد اج بروز ہفتہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگا، سندھ کلچر سیو آرگنائزیشن کے بانی و چیئرمین چیئرمین سلیم احمد چانڈیو اور سرپرست اعلی خواجہ احمد مستقیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلچر ڈے کے پروگرام کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محترم محمد کامران خان ٹیسوری ہوں گے جبکہ صدارت کے فرائض رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار ادا کریں گے، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اہم شخصیات کو کلچر ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور معروف اداکار لیجنڈری مصطفی قریشی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اس موقع پر ملک کے نامور اداکار و گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرینگے،

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے