کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کی معروف انجینئرنگ کمپنی زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کا آفیشل ٹائٹل اسپانسر بن گیا ،، ایس پی ایل کا زیڈ کے بی کیساتھ معاہدہ طے پاگیا، کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر دستخط کئے گئے، چیئرمین ایس پی ایل اسلم خان اور زیڈ کے بی کے محبت خان نے دستخط کئے اس موقع سندھ پریمیئر لیگ چیئرمین اسلم خان نے کہا کہ مستقبل میں یہ پارٹنر شپ مزید مضبوط ہوگی، زیڈ کے بی کے محبت خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہیں کرکٹ پاکستان میں سب سے مقبول کھیل ہے اور سندھ میں اس کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس کھیل میں سندھ کے کھلاڑی بھی قومی ٹیم میں جگہ بنائیں. ایس پی ایل کے صدر عارف ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کا پہلے ایڈیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن نہ صرف کامیاب ہوگا بلکہ نیاٹیلنٹ بھی سامنے آئیگا. ایس پی ایل کے سی ای او چوہدری شہزاد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ میں نئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں زیڈ کے بی کے محبت خان نے جس طرح اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ہماری خواہش ہے کہ یہ محبت مستقبل میں اور بھی زیادہ گہری ہو، کسی بھی ایونٹ کی کامیابی کا دارو مدار اسکے اسپانسرز ہوتے ہیں اور سندھ پریمیئر لیگ سندھ میں کرکٹ کا انقلاب برپا کرنے جارہی ہے, سندھ پریمیئر لیگ کے سینیئر نائب صدر جاوید میانداد نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ نوجوان کرکٹرز کیلئے ترقی کی سیڑھی ہے، اندرون سندھ کے کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اچھا کھیل پیش کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کریں جاوید میانداد نے سندھ پریمیئر لیگ کی انتظامیہ اور اسپانسرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. میڈیا س گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں پوری دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ پاکستان میں ہوتا ہے راتوں رات چہرے بدل جاتے ہیں، کرکٹ بورڈ کا سربراہ ایسا ہونا چاہئیے جسے کرکٹ کا پتہ ہو، پاکستان کا وزیراعظم جو بھی بنے ملک اور کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرے انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں قومی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں ، انکو بھی کرکٹر بنادیا جن کو کرکٹ کا پتہ ہی نہیں تھا. میرپور ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ پورے ملک میں ٹرینڈ سیٹرز ثابت ہوگی، مجھے یقین ہے کہ دوسرے صوبے بھی اس لیگ کو فالو کرینگے، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اس چانس سے فائدہ اٹھائیں. حیدرآباد بہادرز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق، لاڑ کانہ لالز کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق سمیت کرکٹر شاہ نواز دھانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا. تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان، شرجیل خان، نعمان علی ، دانش عزیر، جلال الدین، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ایس پی ایل نوید احمد اور دیگر بھی موجود تھے.