تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک کا بڑا اعلان ایس پی ایل کے افتتاحی روز تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا، سندھ پریمیئر لیگ کا 25 جنوری سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں آغاز ہوگا

سندھ پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک کا بڑا اعلان ایس پی ایل کے افتتاحی روز تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا، سندھ پریمیئر لیگ کا 25 جنوری سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں آغاز ہوگا

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک کا بڑا اعلان، ایس پی ایل کے افتتاحی روز تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا، سندھ پریمیئر لیگ کا 25 جنوری سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں آغاز ہوگا، شا ئقین کرکٹ سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ان خیالات کا اظہار عارف ملک نے کراچی آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع انکے ہمراہ نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ، چیف ایگزیکیٹو آفیسر چوہدری شہزاد اور لاڑکانہ چیلنجرز کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق بھی موجود تھے۔ عارف ملک کا کہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ اب زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ ہوگئی ہے ، اس لیگ کیساتھ بڑے نام جڑے ہیں، شاہد آفریدی ایس پی ایل کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں، عبدالرزاق ، جاوید میانداد ، معین خان ، مصباح الحق سمیت بے شمار کرکٹرز شامل ہیں ہم نے اور نے مل کر اس لیگ کو کامیاب کرنا ہے عارف ملک کا کہنا تھا کہ بک می ڈاٹ کام ویب سائٹ پر ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہیں دوسرے دن سے میچز کیلئے ٹکٹس اسٹیڈیم کے اندر بھی فروخت کیلئے دستیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ ایس پی ایل کی تمام چھے ٹیموں میں اندرون سندھ کے پانچ پانچ کھلاڑی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کئے گئے ہیں۔ تین اسپورٹس چینلز جیو سپر، پی ٹی وی اسپورٹس اور فاسٹ اسپورٹس سے میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ ہونگے ۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کو سندھ حکومت بھرپور سپورٹ حاصل ہے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے یہ لیگ میسر ثابت ہوگی، ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ کراچی اسکی میزبانی کررہا ہے۔ نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ڈآکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ اس لیگ میں لیجنڈری کرکٹرز کی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، پاکستان کے لوگ کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں لیکن ہو فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کو اپنا سالانہ کلینڈر بھی بنانا چاہئیے تاکہ کھیلوں کو اس حساب سے پلان کیا جاسکے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ جب ایس پی ایل کا آئیڈیا سامنے آیا تو اسکو قبول کرنا میرے لئے بہت مشکل تھا لیکن آہستہ آہستہ چیزیں آسان ہوتی گیئں ۔۔ ایس پی ایل کے سی ای او چوہدری شہزاد نے کہا کہ شائقین کرکٹ بھرپور انداز میں اس لیگ کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کریں پہلے دن فری انٹری کی سہولت سے بھی مستفید ہوں.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے