کراچی، (نوپ اسپورٹس) سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن پچیس جنوری سے پانچ فروری تک کراچی میں منعقد ہو گا۔۔ بارہ روزہ ایونٹ میں چھ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، جس میں کراچی غازی، حیدرآباد بہادرز، میرپور خاص ٹائیگرز، بےنظیرآباد لعل، سکھر اور لاڑکانہ چیلنجرز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔۔ ایونٹ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔۔ میرپورخاص ٹائیگرز نے بھی ٹورنامنٹ کے لیے کمر کس لی سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے جو فرنچائز جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔۔ میرپور خاص ٹائیگرز ٹیم کے اونر عرفان علی گھانچی کہتے ہیں ٹیم لینے کا مقصد سندھ میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے لیگ سے سندھ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچا گا ہیڈکوچ معین خان اور برانڈ ایمبسیڈر شعیب اختر کی موجودگی میں ٹیم شاندار کارکردگی دکھائی گی ٹائٹل جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اداکار عمران اشرف بھی گراونڈ میں موجود ہوں گے چیف ایگزیکٹیو جان شیر اشرفی کا کہنا ہے سندھ پریمیئر لیگ سندھ کے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ شو کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔۔ کرکٹ فینز اس لیگ کو کامیاب بنائیں اور بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے آئیں۔۔۔ لیگ کے تمام میچز نیشنل بنک اسٹیڈیم میں ہوں گے