تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں پی پی اور پنجاب میں ن لیگ کا سسٹم کام کررہا ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع فراہم کئے جائے. اسلم خان

سندھ میں پی پی اور پنجاب میں ن لیگ کا سسٹم کام کررہا ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع فراہم کئے جائے. اسلم خان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جو لوگ ایک دوسرے کے خلاف بول رہے ہیں کل یہ ایک ہی تھے آج بھی اگر اپ دیکھیں گے تو سندھ میں ایک پتہ بھی پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں ہلتا اور جتنے ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہیں وہ سب پیپلز پارٹی کی منظوری سے ہو رہے ہیں اور جو سسٹم سندھ میں پہلے چل رہا تھا چیک 25 پرسنٹ لیے جا رہے تھے وہ آج بھی لیے جا رہے ہیں اور سسٹم اسی طرح کام کر رہا ہے اسی طرح پنجاب میں مسلم لیگ نواز کا ہی حکم چلتا ہے ابھی اپ دیکھ لیں پی سی بی کے چیئرمین جو پیپلز پارٹی کے آصف زرداری نے لگائے تھے آج اب ان کے ایکسٹینشن ہو گئی ہے اسی طرح اب یہ رو رہے ہیں اور ان میں یہ معاہدہ ہے کہ جو قومی اسمبلی کی زیادہ سیٹیں حاصل کرے گا وہ اگلا اس ملک کا پرائم منسٹر ہوگا اور دوسرے نمبر پہ رہنے والا اس کو سپورٹ کرے گا جس طرح کراچی میں میئر شپ کے لیے جو پارٹی زیادہ سیٹیں لے گی وہ ہی میئر کی حقدار ہوگی اس لیے قانون کو توڑتے ہوئے پیپلز پارٹی نے اپنا میئر منتخب کرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں کام کرنے والی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع فراہم کئے جائےں۔ کوئی بھی سیاسی جماعت یا رہنما لاڈلا نہیں ہونا چاہئے، سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے، جو عوام منتخب کریں وہی حکومت بنائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے