تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کارروائی ۔ ہانڈی کارنر صدر کا اچانک معائنہ ۔ صفائی ستھرائی کی صورتحال ناقص پائی گئ۔ انتظامیہ کو امپرومنٹ نوٹس دے دیا گیا

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کارروائی ۔ ہانڈی کارنر صدر کا اچانک معائنہ ۔ صفائی ستھرائی کی صورتحال ناقص پائی گئ۔ انتظامیہ کو امپرومنٹ نوٹس دے دیا گیا

کراچی، (نوپ نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر مریم تالپور کی سربراہی میں صدر میں واقع ہاندی کارنر کا اچانک معائنہ کیا ۔ یہ معاملہ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ میڈیا کے نمائندوں نے ہانڈی کارنر پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی شکایت کی تھی۔ اچانک معائنہ کے دوران ہانڈی کارنر پر صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص پائی گئ جبکہ وہاں کام کرنے والوں کا میڈیکل ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا اور انہیں فوڈ ہینڈلنگ اور فوڈ سیفٹی کے اصولوں سے بھی آگاہی نہیں۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ہانڈی کارنر کی انتظامیہ کو امپرومنٹ نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں صورتحال بہتر کرنے کی تنبیہہ کی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے