Home / پاکستان / سندھ حکومت کا پی ایچ ایف کو دی جانے والی سالانہ خصوصی گرانٹ روک نے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا پی ایچ ایف کو دی جانے والی سالانہ خصوصی گرانٹ روک نے کا فیصلہ

کراچی،( نوپ اسپورٹس)سندھ حکومت نے پی ایچ ایف کو دی جانے والی سالانہ خصوصی گرانٹ روک دینے کا فیصلہ کیا ہے،نگراں وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں یوتھ ہوسٹل کا سنگ بنیاد اور بلو ٹرف کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ہاکی فیڈریشن کو دینے والی سالانہ گرانڈ روک دی ہے،سندھ حکومت کا ہاکی فیڈریشن کو سالانہ گرانٹ دینے کی منطق سمجھ میں نہیں آئی،مجھے خطیر رقم کی گرانٹ کا علم ہوا تو حیران رہ گیا،پی ایچ ایف وفاق کے ماتحت اداراہ ہے،سندھ حکومت پر فیڈریشن کا معاشی بوجھ کیوں ڈالا گیا،سندھ حکومت کو گرانٹ دینی ہے تو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کو دیں،پی ایچ ایف اور پی سی بی کی سیٹوں پر بیٹھے اعلی عہدیدار اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں،
ذکا اشرف عمر رسیدہ ہیں، پی سی بی کا چیئرمین کسی نوجوان کو ہونا چاہیے،90 سال کا چیئرمین نوجوان کھلاڑیوں کے مسائل اور اسپورٹس کو فروغ نہیں دے سکتا،ہاکی اور سیاست ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،پی ایچ ایف اور پی سی پی سی بی ایسے لوگ سیٹوں پر بیٹھے ہیں جن کی ٹریک رکارڈ کچھ نہیں،ایسے لوگ اپنے اختیارات اور شخصیات کا غلط استعمال کررہے ہیں، ایسے لوگ سیٹوں سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں،تقریب میں سابق قومی کپتان اولمپین حنیف خان، اولمپین کلیم اللہ اور اولمپین وسیم فیروز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آخر کب تک ۔۔۔ تحریر : نگین فاروق

میری معصوم بھولی بھالی عوام آخر کب تک ان سیاستدانوں کے عشق میں لہو کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے