تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا

سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں سابق وزیراعلی سندھ و نامزد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے 168 اراکین میں سے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کی تعداد 114 ہے جبکہ 36 اراکین کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے 9 اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے جبکہ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے اراکین آج کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آستانہ عالیہ پیر شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ چادر پوشی کی تقریب، محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل اور نواز بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے