اسلامآباد، (رپورٹ، اصغر شاہ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (پولیس سروس آف پاکستان) گریڈ 21کے سلمان چوہدری نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ سلمان چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے بائیسویں (22ویں) انسپکٹر جنرل ہیں۔ اس سے قبل آپ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔آپ قانون نافذکرنیوالے اداروں کے مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اوردوران سروس انہوں نے مختلف اہم مناصب پر کام کیا ہے۔آئی جی سلمان چوہدری پولیس سروس آف پاکستان میں انتہائی اعلیٰ ریکارڈ کے حامل پروفیشنل اور ایماندار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔جس کے بعد انہوں نے افسران سے ملاقات کی جس میں سینئر افسران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔نئے سربراہ نے ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں کیونکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو قومی اداروں میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔
Home / اسلام آباد / سلمان چوہدری (پی ایس پی)نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا