ایپوہ، (انٹرنیشنل اسپورٹس نیوز) ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے فائینل کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی حیثیت ثابت کردی۔ پاکستان پوائینٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور10 پوائینٹس کے ساتھ فائینل کے لئے فیورٹ ٹیم کے طور پر اہنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میںکینٰڈا کو 3-5 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان نے نئے گول کیپر منیب الرحمٰن کے ساتھ میچ کا آغاز کیا تاہم کینیڈا نے کھیل کے 5ویں منٹ میں سین ڈیوس اور 17ویں منٹ میں ہربیر سدھو کی مدد سے 2 فیلڈ گول سکور کرکے اپنی برتری قائم کرتے ہوئے پاکستان کو دباؤ میں لے لیا۔ جوکہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر محمود کے ذریعہ کھیل کے 28ویں اور 29ویں منٹ میں گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔ ہاف ٹیم کے بعد پاکستان ٹیم کے تجربہ کار گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان نے پاکستان کی گول پوسٹ کا مورچہ سنبھالا ۔ تیسرے کواٹر کے 36ویں منٹ میں ارشد لیاقت، 44ویں منٹ میں رانا وحید اشرف اور 45ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔ کینیڈا کی جانب سے کھیل کے45ویں منٹ میں کھلاڑی سین ڈیوس نے فیلڈ گول سکور کیا۔ کینیڈا کی جانب سے کھیل کے 50ویں منٹ میں اووجوت بٹر نے فیلڈ گول سکور کرکے کینیڈا کے گول خسارے کو کم کیا۔ تاہم جیت کا پلڑہ پاکستان کے حق میں رہا۔
Home / بین الاقوامی / سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی