تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سر سید یونیورسٹی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہے،انٹر ہاؤسز اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے وائس چانسلر سر سید یونیورسٹی کا خطاب،ٹرافیز تقسیم کیں

سر سید یونیورسٹی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہے،انٹر ہاؤسز اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے وائس چانسلر سر سید یونیورسٹی کا خطاب،ٹرافیز تقسیم کیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا ہے کہ سر سید یونیورسٹی تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہے،اسپورٹس گالا میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سر سید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایس ایس یو ای ٹی انٹر ہاؤسز اسپورٹس گالا کی رنگا رنگ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرا ر کموڈور(ر) سرفراز علی،ڈائرکٹر فنانس مناف ایڈوانی،ڈین آف انجینئرنگ ڈاکٹر عامر،ڈین سول انجینئرنگ ڈاکٹر شبر،باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عامر اللہ اور ایم اقبال،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق چیئر مین صدیق پٹنی،ڈائرکٹر اسپورٹس مبشر مختار،آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال،طارق خان،نعمان الدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔پروفیسر ولی الدین کا کہنا تھا کہ انٹر ہاؤسز اسپورٹس گالا میں اس بار مقابلے کی فضا پہلے سے بہت بہتر تھی جبکہ طلبا و طالبات نے بھی اس میں جوش وخروش سے شرکت کی۔پندرہ کھیلوں پر مشتمل انٹر ہاؤسز اسپورٹس گالا میں رواں سال سر سید احمد خان ہاؤس نے سات ایونٹس جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیاقائد اعظم ہاؤس نے دوسری، لیاقت علی خان ہاؤس نے تیسری اورعلامہ اقبال ہاؤس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔رنگا رنگ ایونٹ کا انعقاد یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیاتھا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے