تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سرکاری ملازمین کو دبائو میں لانے اور بلیک میل کرنے کے ہتھکنڈے آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہیں، ریاست آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

سرکاری ملازمین کو دبائو میں لانے اور بلیک میل کرنے کے ہتھکنڈے آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہیں، ریاست آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلامآباد، (نوپ نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے منقسم مینڈیٹ دیا ہے، پرتشدد رویوں کا ریکارڈ رکھنے والے کچھ عناصر سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنے اور ریاست پاکستان سے ان کی وفاداری ہٹانے کے لیے ان پر دبائو ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سمیت مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی اور ان پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کرے گی اور ان کو مثالی سزا دلائے گی۔پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو واضح طور پر حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے منقسم مینڈیٹ دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرتشدد رویے کا ثابت شدہ ریکارڈ رکھنے والے بعض عناصر سوشل میڈیا کو بلیک میلنگ کے لیے ہتھیار کے طور پر اپنانے سمیت اب مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور سرکاری ملازمین کی وفاداریاں ریاست پاکستان سے ہٹا کر پرتشدد گینگ کی طرف کرنے کے لیے دبائو کے حربے استعمال کر رہے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہتھکنڈے آرٹیکل 5 سمیت آئین کے دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان اپنی آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی، ان پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کرے گی اور انہیں مثالی سزائیں دلانے کو یقینی بنائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین کے دفاع کے لیے ہمارے عزم میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے