کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سید وزیر علی قادری کو پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل رجسٹرڈ کا سفیر برائے فروغ معلومات عامہ مقرر کیا گیا ہے۔ سید وزیر علی قادری نے جامعہ کراچی سے ماسٹر آف کامرس ( ایم کام) کی ڈگری حاصل کی اور مارکٹنگ ریسرچر کے طور اپنی پیشہ ورانہ خدمات کئی اداروں کے لیے پیش کیں۔ اس کے بعد انہوں نے 1998ءمیں باقاعدہ صحافت کے میدان میں قدم رکھا اور اسی وقت سے قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق کوریج کے سلسلے میں بحیثیت سینئر جرنلسٹ پہنچانے جاتے ہیں۔ عرصے سے قومی سطح کے اخبار اور سے منسلک ہیں اور اندرون و بیرون ملک کوریج کے سلسلے میں جاتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سفرنامے، کالمز اور انٹرویوز کے حوالے سے بھی ان کی شناخت نمایاں ہے۔یہ ہی نہیں بلدیاتی نظام میں منتخب کونسلر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔نوجوانوں خاص طور پر سیکنڈری اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات ، اساتذہ ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور والدین کو ہر قسم کے مسائل سے نکالنے کے لیے منفرد انداز میں کردار سازی اور کیرئر کونسلگ کے لیے 2010 ءسے میدان عمل میں ہیں۔ پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل رجسٹرڈ اپنے 50 سال مکمل ہونے پر ایک بہت بڑا پروگرام کرنے جارہی ہے۔سید وزیر علی قادری معاونت کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں میں قائم برانچز کا دورہ کریں گے اور وہاں عہدیداران سے مل کر قیمتی تجاویز بھی دیں گے۔پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل رجسٹرڈ کی کور کمیٹی سید وزیر علی قادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کی خواں ھے.